نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹی وی سہولت کی پیشکش مسترد کر دی

Spread the love

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کردی تاہم قائد مسلم لیگ ن نے سہولت لینے سے انکار کر دیا۔یادرہے جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنمائوں سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔ واضح رہے 24 دسمبر 2018 کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا العزیزیہ میں سات سا ل قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کو انکی فرمائش پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply