نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔منگل کو سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے احتساب عدالت کے 24 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، فیصلہ خلاف قانون ہے جس میں کئی قانونی سقم موجود ہیں۔نواز شریف کی اپیل کےساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کی گئی جس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بینچ نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Leave a Reply