نواز شریف سے جیل میں ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)

کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئےجمعرات کا دن مختص ہے ۔ ذرائع

کے مطابق نواز شریف سے آج جمعرات انکی صاحبزادی مریم نواز ملاقات کریں

گی ، وہ گھر سے کھانا اور دیگر چیزیں بھی لیکر جائیں گی ۔ اس کے ساتھ قائد

حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و

رکن قومی اسمبلی پرویز ملک بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply