نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات‘مل کر دوپہر کا کھانا کھایا

Spread the love

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اُن کے اہل خانہ نے ملاقات کی جبکہ دوسری طرف نیب کی زیر حراست سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے طبی معائنہ کیلئے پمز کا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ نے ملاقات کی، نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا، جمعرات کو خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں نواز شریف کی والدہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز شامل تھے، نواز شریف نے اہلخانہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا، کھانے میں نواز شریف کے پسندیدہ پکوان آلو گوشت اور گاجر کا حلوہ تھے، والدہ نے نواز شریف کا ماتھاچوما اور دعائیں دیں۔

Leave a Reply