نواز شریف خدمت نہیں ملک و قوم کی دولت لوٹنے پر جیل میں ہیں‘ شہباز گل

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے نواز

شریف خدمت کرنے پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لو ٹنے پر جیل میں بند ہیں

،وزیر اعظم عمران خان نے واضح لائن کھینچ دی ہے کسی کو بھی این آر او نہیں

ملے گا اسلئے مریم نواز و دیگر کی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ مریم نواز کے خطاب

پر رد عمل میں انکامزید کہنا تھا سیاست میں اختلافات اپنی جگہ لیکن قمر زمان

کائرہ بہترین سیاسی شخصیت ہیں ۔ ان کے جوانسال بیٹے کے قل تھے اور اسلام

آباد میں افطاری دی جارہی تھی جو چند روز ٹھہر کر بھی دی جا سکتی تھی ۔ آج

مریم نواز نے تعزیت وا لے گھر کو جلسہ گاہ بنا دیا ، مریم نواز مضطرب ہیں جو

ان کی گفتگو سے واضح ہے ، انہیں این آر او ملنے کی بڑی امید تھی اور بڑی

شدت سے ہر سطح پر این آر او مانگا گیا ، جب ان کے والد کی عدالت سے ضمانت

مسترد ہوئی تو اگلے روز سیاست شروع کر دی گئی ۔ آنیوالے دنوں میں کہیں جنا

زہ بھی پڑا ہوگا تو یہ وہاں پر بھی سیاست کریں گی ۔ نوز شریف خدمت کرنے پر

نہیں بلکہ و قوم کا پیسہ لوٹنے پر جیل کے اندر ہیں ۔

Leave a Reply