نواز شریف بیانیہ، مسلم لیگ (ن) دو گروپوں میں تقسیم

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے 2 گروپ واضح طور پر سامنے

آگئے۔ ایک گروپ حکومت مخالف تحریک چلانے کے حق میں جبکہ دوسرا گروپ

اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ ایک گروپ نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت میں کھل

کر سامنے آ گیا،جس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، رانا تنویر اور جاوید

لطیف کھل کر اسیر رہنمائوں کے حق میں ہیں اور نواز شریف کے بیانیہ کو

سپورٹ کر رہے ہیں، اس گروپ کا کہنا ہے حکومت مخالف تحریک چلائی جائے

جبکہ دوسرے گروپ کے مطابق ابھی انتظار اور تحمل ضروری ہے۔ اس گروپ

میں مشاہد اللہ خا ن، برجیس طاہر، ملک ریاض سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جو

صبر اور تحمل پر زرو دے رہے ہیں۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے خواجہ آصف کی

جلد نواز شریف سے ملاقات کا مکان ہے، جس میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے

پالیسی واضح ہو جائے گی۔

Leave a Reply