0

نواز شریف ایل این جی انکوائری میں ملزم نامزد

Spread the love

نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل میں پھنس گئے، نیب نے ایل این جی انکوائری میں سابق وزیراعظم کو ملزم نامزد کیا، شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس میں نواز شریف کو ملزم لکھا گیا

۔نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد نواز شریف کو بھی ملزم نامزد کردیا۔ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن سے قومی خزانے کو 220 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر انکوائری میں نواز شریف کو باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔ ٹھیکے میں بطور وزیر اعظم ان کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نکالنے کی استدعامسترد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔

درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرام پاکستان رولز2010کے رول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشت گردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں ۔تاہم وزارتِ داخلہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعامستردکی۔

جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 فروری کو جواب طلب کر لیا.

Leave a Reply