0

نواز،زرداری ڈیل میں ناکام، اب ڈھیل کے خواہاں، شیخ رشید

Spread the love

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف اور آصف علی زرداری ڈیل میں ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں، عمران خان کی ہمت ہے کہ وہ ان حالات میں دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں، ملکی خزانے کو دس سال میں تباہ و برباد کردیا گیا ہے،جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہون نے شہباز شریف کے پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا، ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس آدمی پر 56 کمپنیوں، نندی پور، قائداعظم سولر کا کیس ہو وہ کیسے کسی کا احتساب کرسکتا ہے، میں پبلک اکا ئونٹس کمیٹی میں بیٹھوں گا بھی اور بیٹھنے کے آداب بھی سکھا ئوں گا، میرے تجربے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، نو ن لیگ میرے تجربے سے خوفزدہ ہے،شہباز شریف گھبرائیں نہیں میں کسی بدتمیزی کی سوچ سے پی اے سی میں نہیں آ رہا، ملک میں اس وقت جلسہ جلسہ اور میڈیا میڈیا ہو رہا ہے، شہباز شریف ڈرامے بازی ختم کریں ایک کو چھوڑ کر جسے مرضی لیں آئیں۔ میں دوست بھی نمبرون اور دشمن بھی نمبر ون ہوں، سعد رفیق ویڈیو فلمیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا، نواز شریف اور آصف زرداری جمہوریت نہیں نیب سے بچنا اور این آر او چاہتے ہیں لیکن اب این آر او ملنا مشکل ہے.

Leave a Reply