Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore 0

نوازشریف کے طبی ٹیسٹ، گردے میں پتھری کی نشاندہی

Spread the love

سابق وزیراعظم نوازشریف کا خرابی صحت کے باعث سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی سفارش پر مختلف طبی ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹروں کے چھ رکنی بورڈ نے ابتدائی ٹیسٹ کئے اور گزشتہ روزنہار منہ لپرڈ پروفائل سمیت دیگر ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال میں ہی سی ٹی سکین اور الٹر اساؤنڈ بھی کیا گیا۔ ہسپتال میں خصوصی سیکورٹی کے حصار میں وی وی آئی پی روم سے نیو او پی ڈی منتقل کیا گیا.جہاں وہ ایک گھنٹہ سے زیادہ موجود رہے ٹیسٹ اور طبی معائنہ ہوا۔انکی سی ٹی سکین ٹیسٹ کی رپورٹ منظرعام پر آ نے پر معلوم ہوا انکے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس معاملے پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے جب کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply