155

نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہونے کا انکشاف

اسلام آباد،لندن (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف دماغ شریان

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔ یہ انکشاف نوازشریف کا لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹرنے کیا ہے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم بیماری کی وجوہات جاننے کیلئے کوشاں، فیملی ذرائع

فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل، سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف لندن پہنچ گئے،طبیعت بہتر نہ ہونے پر امریکہ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے، ذرائع

نواز شریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو بطور نمائندہ پیش ہونے کی اجازت دے۔متفرق درخواست میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست وکیل غلام سبحانی کے ذریعے دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ 25 نومبر کو مرکزی اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ میں شامل ہیں۔

لندن سے جاری تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر اپنے پرائے سوچنے پر مجبور؟

یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف حلفیہ بیان پر کہ میں وطن واپس ضرور آؤں گا- عدالت عالیہ کی جانب سے ایک ماہ کی بیرون ملک علاج کیلئے جانت کی اجازت کے باعث دوران سزائے قید و جرمانہ آج کل لندن میں ہیں- وہاں سے سامنے آنے والی تصاویر، ویڈیو کوریج اور فوٹیج کو دیکھتے ہوئے اپنے پرائے سوچنے پر مجبور ہیں، کہ آیا وہ واقعی بیماری بھی ہیں یا نہیں- تاہم وہ ساتھ ہی دعا گو بھی ہیں کہ نواز شریف جلد از جلد صحتیاب ہوں اور وطن عزیز واپس لوٹیں-

نواز شریف دماغ شریان

اپنا تبصرہ بھیجیں