0

نوازشریف کی شریان میں رکاوٹ ،دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر،ای سی جی ،ایکوکارڈیوگرافی، رپورٹ بھی غیرتسلی بخش قرار

Spread the love

سابق وزیراعظم نوازشریف کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئے گئے تھیلیئم سکین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔ شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کی شریان میں رکاوٹ پرانی بھی ہوسکتی ہے۔ مرض کی حتمی تشخیص کیلئے نوازشریف کی اینجیو گرافی کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔نوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی رپورٹ بھی غیرتسلی بخش تھی، جن کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کے دل کے پٹھے سخت اوروال بھی معمول سے تنگ ہیں۔دوسری طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونا چاہیے، انہیں ہسپتال میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Leave a Reply