نوازشریف کوٹ لکھپت جیل منتقل، لیگی کارکنوں کااحتجاج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت منتقل ‘جیل کے باہر (ن) لیگ کے کارکنوں کا شدید احتجاج ‘ کارکنوں نے نوازشر یف کی گاڑی کو گھیر لیاجبکہ کارکنان انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کرتے رہے ‘نوازشر یف کی سالگر ہ کا کیک بھی رکن اسمبلی اعظمی بخاری اور دیگر نے جیل کے باہر ہی کاٹا ‘پولیس کا نوازشر یف کے استقبال کیلئے آنیوالے کارکنوں پر لاٹھی چار ج کیا. (ن) لیگ کے رکن اسمبلی علی پرویز ملک سمیت کئی کارکنان پولیس کے لاٹھی چارج سے زخمی ‘(ن) لیگ کے ایم این اے ملک پرویز نوازشر یف کیساتھ آنیوالی پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ‘پرویز ملک کی قیادت میں کارکنوں نے کوٹ لکھپت پھاٹک پر دھرنا دیدیا اور (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف اور دیگر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ‘نوازشر یف کیلئے آئندبھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو لانے والی گاڑی جب کوٹ لکھپت جیل کے قریب پہنچی تو لیگی کارکنوںنے گاڑی کاگھیر ائو کر کے شیر شیر ، میاں تیرا اک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا، نیب تیرے ضابطے ہم نہیں مانتے ، ظلم کے ضابطے ہم نہیںمانتے ، میاں صاحب آئی لو یو کے نعرے لگاتے رہے ۔اینٹی رائیڈ فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو اپنے حصار میں لئے رکھا اور گاڑی سست روی سے آگے بڑھتی رہی ۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس اہلکاروںکے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی اورپولیس کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس سے کئی کارکن زمین پر گر گئے جبکہ بعد ازاں کارکنوںنے لاہو ر کے صدر پرویز ملک کی قیادت میں کوٹ لکھپت میں پھاٹک گیٹ پر دھرنا دیدیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply