0

نوازشریف کا لندن بھاگنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دینگے

Spread the love

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے نوازشریف کو صحت کا بہانہ بنا کر پتلی گلی سے لندن راہ فرار کا موقع نہیں دیں گے –

نوازشریف ’’میکاولی‘‘ اور ’’چانکیا‘‘ کی سیاست کھیل رہے ہیں، پہلے انہوں نے خود ہی واویلا مچا کر میڈیا میں جیل سے ہسپتال منتقل ہونے کی ضد کی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ آل شریف ، مریم نواز اور مسلم لیگ کی قیادت نواز شریف کی ہسپتال سے جیل منتقل ہونے کی ضد کرتے نظر آئے لیکن ان کا یہ پلان کامیاب نہیں ہوگا-

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت قوائد و ضوابط کے مطابق جیل اور ہسپتال میں نوازشریف کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ، انہیں علیحدہ کمرہ اور تمام تر مطلوبہ سہولیات میسر ہیں، انہیں ضرورت کے مطابق طبی سہولیات بھی میسر ہیں

لیکن گذشتہ دو تین روز سے نوازشریف کو ان کے ذاتی معالج اور مریم نوازنے قید تنہائی میں رکھنے کا شور مچانا شروع کر دیا ہے –

اگر نوازشریف کو جیل میں 50، 60 خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا تو پھر آل شریف کی طرف سے واویلا مچایا جاتا کہ ان کی عزت و تکریم کا خیال نہیں رکھا جا رہا –

درحقیقت کبھی ہسپتال اور کبھی ڈیل اور کبھی کوئی بہانہ بنا کر نوازنوازشریف کسی بھی صورت لندن بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ آرزو پوری ہوگی نہ ہونے دینگے –

Leave a Reply