نوازشریف کامیڈیکل پر ضمانت پر زور ،نیب کی مخالفت ،جیل میں مکمل طبی معائنہ

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، نواز شریف نے میرٹ پر ضمانت کی پہلے جمع کروائی گئی درخواست واپس لے لی ، صرف میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے۔ منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے، انہوں نے کہا کہ5جنوری کو نوازشریف کی میرٹ پرضمانت کیلئے درخواست دائر کی، تاہم نواز شریف کی صحت 15جنوری کو خراب ہوئی جس پر صحت کی خرابی کی وجہ سے میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت کی دوبارہ درخواست جمع کروائی۔نواز شریف کے وکیل نے صرف میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت پر زور دیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی میرٹ پرضمانت واپسی کی درخواست منظور کر لی۔جبکہ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر نیب نے بھی اپنا جواب جمع کرادیا ہے ۔ نیب کے جواب میں کہاگیاکہ نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیب کے مطابق نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔نیب جواب میں کہاگیا کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے۔ نیب جواب میں کہاگیا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

Leave a Reply