الیکشن 3 ماہ بعد ہوئے تو نوازشریف نہیں آسکیں گے، شاہد خاقان

Spread the love

نوازشریف نہیں آسکیں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے

کہا ہے کہ الیکشن اگر3ماہ بعد ہو نوازشریف نہیں آسکیں گے ، الیکشن سال سواسال بعد ہوں ہوسکتا

ہے نوازشریف آ جائیں۔ایک انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام اسلام آباد

میں کنونشن منعقد کیا جائے گا، اکتوبرمیں پی ڈی ایم کی جانب سے2جلسے کیے جائیں گے ،کنٹونمنٹ

انتخابات میں بیضابطگی سامنے نہیں آئی، کنٹونمنٹ میں جولوگ ہارے انہوں نے بھی شکایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتاہے تواس کے اثرات نظر آتے ہیں ،ای وی ایم سے الیکشن زیادہ

متنازع ہوں گے ،پہلے الیکشن چوری روکنی ہے جس کیلئے پی ڈی ایم متحرک ہے ،الیکٹورل

ریفارمزاس طرح نہیں ہوتے کہ 8،10بل لے آئیں، کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں جن میں سب کونمائندگی دی

جاتی ہے اسمبلی میں قراردادپیش کی جاتی جس پرکمیٹی بنائی جاتی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ

الیکٹورل اصلاحات سے متعلق طریقہ کارابھی تک نہیں اپنایاگیا پاکستان میں نظام میں کوئی خامی نہیں

ہے جوالیکشن ہم بھی جیتے وہ بھی چوری شدہ تھا 2013کیانتخابات میں ہماری سیٹیں کاٹی گئی تھیں،

موجودہ نظام نے الیکشن کودشمنی میں تبدیل کردیاہے اپوزیشن الگ ہوتی تویہ نظام نہیں چلتا اور نئے

الیکشن پر جانا پڑتا۔انہوں نے کہاک کوئی سیاسی جماعت ڈیل نہیں کریگی،ڈیل سے ملک کانقصان ہوگا

جس کوڈیل کر کے اقتدار کا شوق ہے کر لے ہم ساتھ نہیں ماضی میں ڈیل کی وجہ سے پاکستان

کونقصان ہواہے تحریک عدم اعتمادسے کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا ،پہلے بھی تحریک عدم

اعتمادکوبھگت چکے ہیں فائدہ نہیں ہوا سینیٹ میں 64 ممبر کھڑے ہوئے اور ووٹ 50 پڑے۔

نوازشریف نہیں آسکیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply