Imran Khan Prim minister Pakistan 127

نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو، منفی بیان بازی نہ کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد،لاہور (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) نوازشریف صحت،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شر یف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے نواز شریف کو مکمل سہولتیں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی طرح آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملناچاہیے، فیصل واوڈا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان بازی سے بھی روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کی تنقید، سیاسی بیانات کا بھرپور جواب دیا جائے-
نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان بازی نہ کی جائے-

ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیراعظم،وزیراعلیٰ کی جانب سے نواز شریف کی عیادت

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا- وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی جانب سے نواز شریف کی عیادت کی، نیک خواہشات کااظہارکیا۔

طرفین کی بیان بازی پر وزیراعظم کا نوٹس

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما قائد مسلم لیگ ن کی بیماری پر بیان بازی کررہے تھے- مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بیان بازی پر تنقید کی- وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا- اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو سختی سے منع کردیا- مسلم لیگ ن کی جانب سے شدید مذمتی بیان بھی آئے تھے- نواز شریف پلیٹ لیٹس کی شدید کمی کی وجہ سے علیل ہیں- سروسز ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے- ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے-

نوازشریف صحت،وزیراعظم

Leave a Reply