نوازشریف کی ضبط شدہ جائیدادیں20مئی کو نیلام کرنیکا فیصلہ

Spread the love

نوازشریف جائیدادیں نیلام فیصلہ

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ

جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ مقرر کی

ہے۔، حکومت نے نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ

کیا ہے۔دوسری جانب نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں

چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار اسلم عزیز کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام

کرنے کیلیے قبضے میں لے رہے ہیں، زمینیں پٹے پر لیکر بھاری سرمایہ کاری کی، پھلوں کے باغ

پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا، نیلامی سے میری سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ڈی سی

شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،

درخواست گزار اشرف ملک نے موقف اپنایا کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید

چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے، نواز شریف کی گرفتاری

کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع

کررکھا ہے، ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے دوسری طرف اسلام آباد

ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف 3 شہریوں کی درخواستوں پر سماعت

(آج) بدھ کو ہوگی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نواز شریف کی جائیداد کی

نیلامی سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کریں گے

نوازشریف جائیدادیں نیلام فیصلہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply