نوازشریف کی افغان مشیرسے ملاقات افسوسناک،تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے‘ فواد چودھری

Spread the love

نوازشریف افغان مشیر ملاقات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سابق

وزیراعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیر کی ملاقات پر شدید تحفظات اور شکوک شہبات کا اظہار

کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ بہت افسوسناک ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد

چودھری نے کہا کہ ہم نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر حیران ہیں، دونوں لندن میں ایک

دوسرے کیساتھ ملے، سابق وزیراعظم ایسے شخص سے ملے جس کے بھارت سے تعلقات ڈھکے

چھپے نہیں ہیں۔ پاکستان مخالف افغان باشندے نے نواز شریف سے لاقات کے بعد بھارتی خفیہ

اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف نے ملاقات سے پہلے

حکومت یا اپنی جماعت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے قائدین کو آگاہ کیا؟ یہ سب کچھ بہت افسوسناک

ہے۔ ملاقات کے آڈیو ٹرانسکرپٹ عوام کے سامنے آنے چاہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغان

عہدیدار حمد اﷲ محب اور امر اﷲ صالح کے خاندان بیرون ملک مقیم ہیں۔ حمد اﷲ محب نے پاکستان

کے خلاف جس نفرت انگیز اور غلیظ زبان کا استعمال کیا وہ دہرائی نہیں جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ

اس ملاقات سے شکوک وشہبات پیدا ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو وضاحت دینی چاہیے کہ کن کن

لوگوں کو ملاقات کا علم اور اس کا ایجنڈا کیا تھا۔ اس ملاقات کی آڈیو پاکستانی میڈیا کے ساتھ شیئر کی

جائے۔ امر اﷲ صالح اور حمد اﷲ محب پاکستان کے خلاف پروپگنڈا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم

لیگ (ن) حمد اﷲ محب اور نواز شریف کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ قوم کے سامنے رکھے۔ امر

اﷲ صالح اگر بیس سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی اپنے ملک کو استحکام نہیں دے سکے تو

انہیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے نواز شریف سے سوال پوچھے

ہیں، انھیں ان کا جواب دینا چاہیے۔ نواز شریف غدار ہے یا نہیں، یہ فیصلہ عوام کریں گے۔

نوازشریف افغان مشیر ملاقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply