نوازشریف افغان سلامتی امور

لندن: نوازشریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر اور وزیر مملکت کی ملاقات

Spread the love

نوازشریف افغان سلامتی امور

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانیہ میں مقیم پاکستان کے سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ (ن) کے

قائد نواز شریف سے افغان سکیورٹی ایڈوائزر حمد اﷲ محب کی زیر قیادت تین رکنی وفد نے ملاقات

کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجو دہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی

گئی ہے۔افغان قومی سلامتی کو نسل کی جانب سے جاری ایک خصوصی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ

نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمداﷲ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سادات نادری نے سابق وزیر

اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی

گئی ہے۔ بعد ازاں ایک اور بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے

اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں باہمی احترام اور عدم مداخلت

کی پالیسی سے فائدہ اٹھائیں گے اورجمہوریت کی مضبوطی دونوں پڑوسیوں کو استحکام اور

خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کا اہتمام سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار

نے کیا تھا ۔ اسحاق ڈار خود بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ افغان قومی سلامتی مشیر نے نواز شریف

کو افغان صدر اشرف غنی کا پیغام بھی پہنچایا ۔ نوازشریف نے افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لیے

تجاویز دیں،نوازشریف اپنی حکومت کے دور میں افغان حکومت سے بہتر تعلقات کی مثالیں دیتے

رہے ۔

نوازشریف افغان سلامتی امور

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply