نمیبیا کو شکست دیکر 0

ٹی20 ورلڈ کپ، نمیبیا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Spread the love

نمیبیا کو شکست دیکر

ابوظبی (جے ٹی این آن لائن نیوز)پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی

بدولت نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی

فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ابوظبی میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس

جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ

کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔نمیبیا

کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے

شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز

اپنایا اور ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی اور دو اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے

تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔پاکستان کے اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے

ہوئے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا

جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی

اننگز کھیلی۔فخر زمان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وکٹوں کے عقب میں زین گرین نے شاندار کیچ

لے کر انہیں پویلین رخصت کردیا۔دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان نے بھی اپنی نصف مکمل کر

لی جو ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری ففٹی ہے۔پاکستان نے اننگز کے آخری اوور محمد رضوان کی

جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 24 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے

نقصان پر 189 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے

79رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔نمیبیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو

دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے حریف ٹیم کے اوپنر مائیکل وین لنگن کو چلتا کردیا۔اسٹیفن بارڈ

اور کریگ ولیمز نے 47 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی مرحلے پر وکٹوں میں غلط فہمی کے

نتیجے میں بارڈ سے 29 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔پاکستان کو جلد ہی تیسری وکٹ لینے کا

موقع ملا لیکن شاداب خان کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی ایک آسان کیچ نہ لے سکے۔تاہم ایراسمس اس

ڈراپ کیچ کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور میں عماد کی گیند پر ان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

اسکور 93 تک پہنچا تو شاداب خان نے کریگ ولیمز کو آؤٹ کر کے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کر

لی جبکہ جے جے اسمٹس بھی صرف دو رنز بنا سکے۔اختتامی اوورز میں ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ

بیٹنگ کی لیکن ان کی یہ اننگز بھی نمیبیا کو شکست سے نہ بچا سکی، ویزے نے 31 گیندوں پر 43

رنز بنائے۔نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور پاکستان نے میچ

میں 45 رنز سے فتح حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے لگاتار چوتھی

کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔محمد رضوان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ

کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نمیبیا کو شکست دیکر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply