نواز شریف پسندیدہ سیاستدان، فردوس عاشق رشتہ کرانیوالی آنٹی، نمرہ خان

نواز شریف پسندیدہ سیاستدان، فردوس عاشق رشتہ کرانیوالی آنٹی، نمرہ خان

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نمرہ خان فردوس عاشق

معروف اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنا پسندیدہ

سیاستدان قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی،

والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں، دوسری جانب

تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔ اداکاری سے متعلق تھوڑی

بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین

چاہتے تھے میرا نام ہو، کیونکہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن

کامیابی نہ ملی تو اسکوائش کھیلا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ پہلے ڈرامے میں

سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں

کیرئیر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ کو میزبان کی جانب سے نوازشریف، عمران

خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا

جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا جبکہ وزیراعلی

پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ

مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا

کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر

عام پر آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔

نمرہ خان فردوس عاشق

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply