نماز کی بیحرمتی کرنیوالا بدبخت نوجوان بالآخر دھر لیا گیا 0

نماز کی بیحرمتی کرنیوالا بدبخت نوجوان بالآخر دھر لیا گیا

Spread the love

پشاور، مظفر گڑھ (بیورو چیف، عمران رشید خان، مانیٹرنگ ڈیسک) نماز کی بیحرمتی

Journalist Imran Rasheed

صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں میوزک کیساتھ نماز پڑھنے کی اداکاری کر

کے دین مبین کی اہم ترین عبادت کی ( نعوذ باللہ ) بیحرمتی کا مرتکب بدبخت

نوجوان ایم آصف دھر لیا گیا-

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں دو روز قبل گانے بجانے کی ایک نجی تقریب

کے دوران بدبخت نوجواں ایم آصف نے نماز کی کچھ اس طرح سے بے حرمتی

کی کہ تقریب میں میوزک چل رہا تھا کہ وہ بدبخت آ کھڑا ہوا اور پارٹی میں شامل

دیگر افراد کو کہا کہ وہ میوزک کیساتھ نماز ادا کرتا ہے، اور پھر اس نے وہی

کیا کہ میوزک پر نماز ادا کرنے کی اداکاری کی اور ڈانس کرتے ہوئے نماز کی

بیحرمتی کی، اس وقت تقریب میں موجود ایک شخص نے اس کی یہ قبیح حرکت

کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی-

=-،-= صوبہ پنجاب سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

سوشل میڈیا پر وائرال ہونے والی مذکورہ ویڈیو دیکھنے والے پاکستانیوں اور

دیگر ممالک کے کروڑوں مسلمانوں کی انتہائی دل آزاری کا باعث بنی، اور

سوشل میڈیا پر بھی کافی شدید رنج و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ

مذہبی حلقوں بالخصوص علماء کرام، مفتیان عظام کی جانب سے بھی اس ضمن

میں انتہائی مذمتی بیانات سامنے آ رہے ہیں جن میں شدید غم وغصے کا اظہار

کرنے سمیت بد بخت نوجوان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزاء

دلوانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

گزشتہ رات گئے پنجاب پولیس نے نماز کی بے حرمتی کرنے والے بدبخت

نوجوان کو کچا کینجھر بیڈ 76 سے ڈھونڈ نکالا اور تھانہ شاہ جمال کی حوالات

میں بند کر دیا- ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام محمد آصف ہے

اور وہ درزی کا کام کرتا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف سخت قانونی

کاررواٸی عمل میں لائی جا رہی ہے-

نماز کی بیحرمتی ، نماز کی بیحرمتی، نماز کی بیحرمتی ، نماز کی بیحرمتی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply