نقیب قتل کیس، عدالت کا مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم

Spread the love

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور 7ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم د یتے ہوئے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کا مفرور ملزمان سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس سماعت ہوئی ۔کیس کی سماعت لیے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ کیس کے تفتیشی افسر ایس پی ڈاکٹر رضوان نے پیش ہو کر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت، شعیب شوٹر، اظہر شامل ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے اور آئی بی کو خطوط لکھے گئے ہیں۔تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کو نوکری سے برطرفی کے احکامات عدالت میں پیش کیے اور بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرا دیے گئے ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے یا بس خانہ پوری کی ہے جس پر ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔عدالت نے 7 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کا مفرور ملزمان سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا۔کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Leave a Reply