0

نقیب اللہ قتل کیس، 10ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

Spread the love

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر تے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز سمیت دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply