نقیب اللہ قتل کیس،اہم گواہ لاپتہ ہونے کی رپورٹ غلط نکلی، کارروائی کی جائے، راؤ انوار

Spread the love

نقیب اللہ قتل کیس میں چشم دید گواہ شہزاد جہانگیر شہرقائد کراچی کے علاقہ قائد آباد تھانے میں تعینات ہے جبکہ کیس کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے سندھ ہائی کورٹ میں اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

درحقیقت وہ تھانہ قائد آباد میں بطور ہیڈ محرر 6 نومبر2018 سے تعینات ہے اور فرائض منصبی ادا کر رہا ہے.اس سے قبل وہ میمن گو ٹھ تھانے میں تعینات تھا، حیرت انگیز طور پر شہزادہ جہانگیر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ شہر کے کسی تھانے میں درج بھی نہیں۔

دوسری جانب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایس پی ڈاکٹر رضوان کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا وہ اس سلسلے میں وہ سپریم کورٹ، آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت ہر فورم پر جائیں گے اور تحقیقات کی درخواست کریں گے،

وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کریں گے ڈاکٹر رضوان کے اس دعوے کی کسی غیر جانبدار افسر سے انکوائری کرائی جائے، اتنے اہم نوعیت کے کیس کے چشم دید گواہ کو سکیورٹی کیوں نہیں دی اور اگر دی گئی تھی تو پھر وہ غائب کیسے ہوگیا۔

Leave a Reply