Haphazard jtn pic

ہرطرف نقصان اور خسارے کی صدائیں، پریشانی اور خوف و ہراس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک،لاس اینجلس(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز ) نقصان خسارے کی صدائیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سنگین سائے پڑنے سے امریکی سینما انڈسٹری بھی شدید ترین دھچکے کا شکار ہوگئی ہے۔ ( ۔۔۔ یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ )

1995ء کے بعد پہلی بار بد ترین ہفتہ، ٹاپ 5 فلمیں محض5 کروڑ ڈالر کما سکیں

1995ء کے بعد سے ہالی وڈ فلموں کےلئے یہ ہفتہ بدترین ثابت ہوا۔ اس ہفتے امریکی باکس آفس پر ٹاپ 5 فلمیں صرف 3 کروڑ ڈالر کما سکیں۔ تیز اور نٹ کھٹ دو بھائیوں کی شرارتو ں سے بھرپور اینی میٹیڈ فلم آن ورڈ اس بار ایک کروڑ ڈالر کما کر نمبر ون رہی۔ امریکی باکس آفس پر دوسرا نمبر نئی فلم آئی اسٹل بیلیو کا رہا جو 95 لاکھ ڈالر سمیٹ سکی۔ فلم میں گلوکارہ شانیا ٹوئین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ہیرو وِن ڈیزل کی بلڈ شاٹ رہی۔ یہ سائنس فکشن ایکشن فلم اس ہفتے باکس آفس پر 93 لاکھ ڈالر کما سکی۔ گزشتہ ہفتے فلم آن ورڈ باکس آفس پر چھائی رہی۔ ہالی ووڈ کی فلم آن ورڈ نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی 6 ارب روپے سے زائد کما لیے۔

5 ہزار سینما مکمل بند ہوچکے، مزید بندش کے قریب

یونیورسل سٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم انوزیبل مین بھی شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہی۔ خوف اور دہشت کے مناظر سے بھر پور فلم دی انویز بیل مین نے دنیا بھر میں 15 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔ گزشتہ ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم کا نام دا وے بیک ہے۔ وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد سمیٹے۔ کورونا کے خوف کے باعث لوگوں نے سینما کا رخ کرنا چھوڑ دیا، ٹکٹوں کی فروخت 39 ملین ڈالر سے گزشتہ ہفتہ محض 10.5 ملین ڈالر رہی۔ وائرس کے خوف کے باعث امریکہ میں5 ہزار سینما مکمل بند ہوچکے ہیں اور بہت سے مزید بندش کے قریب ہیں۔

نقصان خسارے کی صدائیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply