نقد 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کیلئے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے فنانس بل میں مذکورہ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 2016 کے بجٹ میں مختلف بینکوں سے ایک روز میں 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے 0.3 فیصد اور ٹیکس نادہندگان سے 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا تھا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔خرم شہزاد کے مطابق وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہر ٹیکس دہندگان کے لیے یہ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply