لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر ----- اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر

لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر —– اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) نفس خُدا مولا علی

وصی مصطفی ، ہمسر زہرا ؑ، ابو الحسنین ؑ، عدل مجسم، صدیق اکبر حضرت امیر

المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کو ماہ رمضان کی 19 ویں سحر سن 40

ہجری کو شقی ترین فرد ابن ملجم مرادی ملعون نے نماز فجر کی ادائیگی کے

دوران ضربت لگائی جس کے بعد آپ ؑ زخم کی تاب نہ لا تے ہوئے 21 رمضان 40

ہجری کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

=—= یہ بھی پڑھیں: لیلۃ القدر—– دلیل امامت و ولایت

غم و اندوہ کے اس قیامت خیز موقع پر ہم امام زمانہ علیہ السلام کے حضور اور

سبھی فرزندان و دختران اسلام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے ایک قدیمی نوحہ قارئین کرام کیلئے پیش خدمت ہے۔
لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر
اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر
آتا ہے تباہی میں محمد کا گھرانہ
کچھ کرب و بلا سے کم نہیں کوفے کا منظر
لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر
اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر
کوئی تو دلِ شبر و شبیر سنبھالے زہرا کی دعا لے
آ جائیں کلیجے نہ یتیموں کے لبوں پر
لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر
اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر
محراب عبادت میں عجب ہو لا سماں ہے، سکتے میں اذاں ہے
ویران ہوئے جاتے ہیں اب مسجد و منبر
لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر
اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر
اے خلق ابھرتے ہوئے سورج سے یہ کہہ دے، کِرنوں کو سمیٹے
سیدانیوں کے سر سے گری پڑتی ہے چادر
لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر
اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر
(بشکریہ۔۔۔سحر نیوز)
=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نفس خُدا مولا علی

Leave a Reply