naeem ul haq PTI Leader

نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائیگی، پی ٹی آئی کا اعلان سوگ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) نعیم الحق نماز جنازہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر وبانی رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نماز جنازہ آج اتوار کو نمازعصرکے بعد مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں اداکی جائے گی، جس کے بعد مرحوم کی میت تدفین کیلئے اسلام آباد روانہ کردی جائے گی۔ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے بانی رہنما بلڈ کینسر میں مبتلا تھے

تحریک انصاف کے سینئررہنمانعیم الحق بلڈ کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اورکافی عرصے سے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل تھے۔ ہفتے کو نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پرکراچی کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ نعیم الحق کے ایک قریبی عزیز کا کہنا ہے کہ نعیم الحق اسلام آباد میں مقیم تھے اور طبیعت مزید خراب ہونے پر گذشتہ روز ہی اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے تھے اور انہیں گزشتہ شب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ہفتے کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا مگروہ جانبرنہ ہوسکے۔

تحریک انصاف سندھ کی سیاسی سرگرمیاں معطل، صوبہ میں سوگ کا اعلان

پی ٹی آئی سندھ نے صوبہ بھر میں پارٹی اورسیاسی سرگرمیاں معطل کرنے سمیت آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان اور سب سے متحرک رہنما تھے، انہیں وزیراعظم عمران خان کا قریبی ساتھی بھی سمجھا جاتا تھا۔ عمران خان کے اہم فیصلے میں نعیم الحق کی مشاورت شامل ہوتی تھی اور پارٹی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں انہوں نے عمران خان کا ہر قدم پر ساتھ دیا تھا، وہ پی ٹی آئی میں مختلف عہدوں پر بھی کام کر چکے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں نعیم الحق سے ان کے گھر پر جا کر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی تھی۔
نعیم الحق نماز جنازہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply