naeem ul haq janaza 63

نعیم الحق سپرد خاک، قُل خوانی آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی

Spread the love

کراچی،اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹرز) نعیم الحق سپرد خاک

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا تین روزہ سوگ کا اعلان

نعیم الحق کی نماز جنازہ کی امامت مولانا تنویرالحق تھانوی نے کی۔ بعدازاں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور رسم سوئم آج اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگی- جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔ تحریک انصاف نے نعیم الحق کی وفات پر تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کے لیے معطل کردی ہیں جبکہ تین روزہ سوگ منایا جائےگا۔

پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل، دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، زاہد کاظمی

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے کھلا رہے گا، نعیم الحق مرحوم کی ملک و جماعت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب اور انکی ٹیم کیلئے نسخہ کیمیا

نعیم الحق سپرد خاک

Leave a Reply