نصرت الہٰی یقینی، خودکوبرائیوں سے پاک رکھنا ہوگا

Spread the love

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے دشمن کے مقابلے میں ہمیں ہمیشہ اللہ کی نصرت حاصل ہو گی،تمام لوگ اپنے آ پکو معاشی برائیوں سے پاک رکھیں۔جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماڑہ میں امیرالبحر مشقوں کا انعقاد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اوپن فورم میں شرکت کی،اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں تعینات سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے بھی اوپن فورم میں شرکت کی،فورم میں پاک بحریہ میں جاری فلاح و بہبود کے اقدامات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

Leave a Reply