نسان کے سابق چیئرمین کو 95کروڑ ڈالرہرجانے کے مقدمے کا سامنا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نسان کے سابق چیئرمین

ٹوکیو(جے ٹی این آن لائن نیوز)جاپان کی نسان موٹرکمپنی کے سابق شریک

چیئرمین کارلوس غصن کے خلاف یوکوہاما شہر میں ایک دیوانی مقدمے کی

سماعت شروع ہوگئی ہے۔ان کی سابق آجر کمپنی نے عدالت سے نقصانات کی مد

میں ان سے 10 ارب یِن (ساڑھے 9 کروڑ ڈالر)ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کی

استدعا کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نسان موٹر نے ایک بیان میں کہا کہ

کارلوس غصن کی غلط کاریوں کی وجہ سے کمپنی کو جو مالی نقصانات برداشت

کرنا پڑے ہیں،ان کے ازالے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ غصن

نسان میں کسی قسم کی غلط کاری کی تردید کرچکے ہیں۔وہ جاپان میں اپنے خلاف

مقدمے سے بچنے کے لیے گذشتہ سال دسمبر میں فرار ہوکر لبنان میں آگئے تھے

اور اس وقت بیروت میں رہ رہے ہیں۔وہ ماضی میں فرانس کی کارساز کمپنی

رینالٹ ایس اے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔جاپانی پراسیکیوٹرز نے دوسال قبل

کارلوس غصن کو گرفتار کیا تھا۔ان کے خلاف 9 ارب 30 کروڑ یِن کی رقم

چھپانے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ان پر یہ الزام عاید کیا گیا تھا کہ انھوں

نے نسان کی قیمت پرخود کو امیر کبیر بنا لیا تھا اور مشرقِ اوسط میں کار کی ایک

ڈیلرشپ کی مد میں پچاس لاکھ ڈالررقم وصول کی تھی اور اپنے ذاتی مالی

نقصانات کو عارضی طور آٹو میکر کے کھاتوں میں منتقل کردیا تھا۔کارلوس غصن

کا یہ دعوی ہے کہ جاپان کی پراسیکیوشن سروس غیرملکیوں کے خلاف حقائق کو

مسخ کرکے پیش کرتی ہے۔اگروہ جاپان میں رہتے تو انھیں منصفانہ ٹرائل کی امید

نہیں تھی کیونکہ جاپانی استغاثہ اپنے کیسوں میں سے 994 فی صد میں جیت جاتا

ہے۔

نسان کے سابق چیئرمین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply