modi indian prime minister 67

نریندر مودی بھارتی جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکی جریدہ

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے لکھاہے کہ نریندر

مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ایسے میںمغرب

کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔امریکی

جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت میں اس وقت نہ صرف جمہوریت بلکہ

معیشت بھی بد سے بد تر ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی بلاجواز

گرفتاریاں، آسام کے ہزاروں مسلمانوں کی شہریت کا خاتمہ، بھارتی تاریخ میں

مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے۔ بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی

خطرناک حدتک کم ہوئی ہے اور یہاں کاروں، موٹرسائیکلوں کی خریداری میں

20فیصد جبکہ ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88فیصد تک

کمی ہوئی۔دی اکانومسٹ نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر مزید کہا کہ بھارت میں

کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نا اہل

اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے۔

Leave a Reply