نریندرمودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔