نذیر چوہان ضمانت پر

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کرکے صلح کا بیان حلفی تحریر کردیا

Spread the love

نذیر چوہان کو معاف

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے تحریک

انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی جانب سے متنازعہ بیان پر معافی مانگنے کے بعد

انہیں معاف کرتے ہوئے اسٹامپ پیپر پر صلح کا بیان حلف حلفی تحریر کر دیا،شہزاد اکبر کی جانب

سے صلح نامہ تحریر کئے جانے کے بعد نذیر چوہان کے وکیل کی جانب سے ضمانت پر رہائی

کیلئے دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی بیان حلفی میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نذیر چوہان کی ضمانت

پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان نے

بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی جس کے بعد نذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر

اعتراض نہیں دوسری جانب نذیر چوہان نے سیشن عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائرکردی

جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے رکن اسمبلی کے حق

میں بیان حلفی دیدیا درخواست گزار نے کہا کہ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں راضی نامہ ہو چکااور

شہزاد اکبر کو نذیر چوہان کی ضمانت پر اب کوی اعتراض نہیں رہا عدالت سے استدعا ہے کہ نذیر

چویان کی ضمانت منظور کی جائے سیشن عدالت نے پیر کے روز نذیر چویان کی درخواست ضمانت

مسترد کر دی تھی۔

نذیر چوہان کو معاف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply