66

نا بینا افراد دوبارہ سڑکوں پر،مال روڈ پر دھرنادے دیا

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) نا بیناد افراد اپنے مطالبات کے حق میں دوبارہ سڑکوں پر آ

گئے ، پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نا بینا افراد نے گزشتہ

روزلاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ او ربعد ازاں پنجاب اسمبلی کے

سامنے مال روڈپر دھرنا دیاجس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے

نابینا افراد نے پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جارہا نہ دیگر وعدے پورے

کئے جارہے ہیں ۔ احتجاج کی وجہ سے پریس کلب کے باہر ٹریفک کی روانی

مثاثر ہوئی۔بعد ازاں مظاہرین مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں پولیس نے ان سے

مذاکرات کئے تاہم نا بینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دے کر دونوںطرف سے

ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے مال روڈ کے ایک حصے اور اطراف

کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ۔

Leave a Reply