oh my God jtn-online

نایاب سنڈروم سے کمسن کی موت، عالمی کرونا وباء سے متعلق نئی تشویش

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز) نایاب سنڈروم کمسن موت

نیویارک سٹی ( این وائے سی ) میں ممکنہ طور پر نوول کرونا وائرس سے وابستہ

ایک نایاب سنڈروم کے باعث 5 سالہ بچہ دم توڑ گیا- جس کے بعد بچوں پر عالمی

وباء کے مکمل اثرات سے متعلق ایک نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

گورنر ریاست نیویارک اینڈریو کوومو نے اپنی روزانہ بریفنگ کے دوران کہا کہ

بچے کی موت گزشتہ روز ہوئی ہے، اور ریاست میں سنڈروم کے شکار بچوں کے

73 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : ڈارک ویب کا ہیڈ کوارٹر ہالینڈ،71 فیصد بچوں کی ” گندی فلموں“ کا میزبان
—————————————————————————–

ریاستی شعبہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزی کے مطابق ملٹی

سسٹم سوزش آمیزی سنڈروم میں ایسی خصوصیات ہیں، جو کاوا ساکی بیماری اور

زہریلے جھٹکے کے سنڈروم سے ملتی ہیں، جس میں مستقل بخار، پیٹ کی علامات

، جلدی اور قلبی تبدیلیاں شامل ہیں۔

محکمہ صحت کو ایسے کیسز کی فوری اطلاع دینے کی ہدایات

محکمہ نے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والوں سے کہا کہ، وہ فوری طور پر ان

کیسز کی اطلاع دیں، جن میں مریضوں کی عمریں 21 سال سے کم اور مریضوں

میں نوول کرونا وائرس یا اسی طرح کے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا پتہ لگانے

کیلئے تشخیصی اور سیرولوجیکل ٹیسٹ کروائیں۔

نیویارک میں ماہرینِ صحت اب بھی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ

سنڈروم نوول کرونا وائرس سے منسلک ہے، کیونکہ تمام 73 بچوں کا نوول کرونا

وائرس یا اس کی اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا تھا۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مین ہٹن کے نواحی علاقے ویسٹ چیسٹر کانٹی کے حکام نے کہا تھا کہ گذشتہ

ہفتے اسی طرح کے حالات میں ایک 7 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی تھی، لیکن اس

بات کا تعین کرنے میں ابھی جلد بازی ہوگئی کہ، اس کی موت نوول کرونا وائرس

کی پیچیدگیوں یا نتیجہ خیز بیماریوں کا نتیجہ ہے۔

اسی طرح کے واقعات حال ہی میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی

سامنے آئے ہیں۔ اگر یہ سنڈروم عام ہو جاتا ہے تو یہ اس مفروضے کو بدل دے گا

کہ بچے وبائی مرض سے بڑے پیمانے پر متاثر نہیں ہوتے ہیں۔

نایاب سنڈروم کمسن موت

Leave a Reply