ناپسندیدہ کالز سے چھٹکارا، گوگل نے مشکل آسان کردی، نیا فیچر متعارف

ناپسندیدہ کالز سے چھٹکارا، گوگل نے مشکل آسان کردی، نیا فیچر متعارف

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ناپسندیدہ کالز سے چھٹکارا

موبائل فون پر ناپسندیدہ کالوں کے علاوہ اور کوئی بات پریشان کن نہیں، لیکن

گوگل نے یہ مشکل آسان کردی کیونکہ کوئی ایسا شخص جس سے آپ بات نہیں

کرنا چاہتے وہ غیر محسوس طریقے سے دور رہے گا۔ ناپسندیدہ کالز پر قابو پانے

میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے

کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالرز کا نام اور نمبر خود پکارے گا کہ صارفین

کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔ کالر آئی ڈی کا یہ نیا فیچر بلاشبہ ایک

بڑا اضافہ ہو گا جس کا بہت سے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔

=–= ٹیکنا لوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس ضمن میں دیگر او ایم ایمز اپنے متبادل فراہم کیے لیکن گوگل فون ایپ تمام

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے اور کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ ڈائیلر بننے کی

کوشش کے حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔ نیا فیچر اِن ایبل کرنے کے لیے

صارفین کو سیٹنگز میں جا کر گوگل فون میں کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر آن

کرنا ہو گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

رپورٹ کے مطابق ” اناؤنس کالر آئی ڈی ” کا آپشن ڈیفالٹ میں ڈِس ایبل کیا گیا ہے

لیکن صارفین اس کے لیے ” آلویز ” کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس فیچر

سے صارفین کو ناپسندیدہ نمبرز کو اَن بلاک کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ گوگل

فون کا یہ فیچر اس وقت بھی زیادہ کارآمد ہو سکتا ہے جب صارفین میوزک یا

کوئی آڈیو سن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بینائی سے محروم افراد کے لیے یہ فیچر

انتہائی انمول ثابت ہوسکتا ہے انہیں یہ فیصلہ کرنے میں وقت نہیں لگے گا کہ آنے

والی کال کتنی ضروری یا غیر ضروری ہے۔ تاہم ڈائیلر فیچر کے لحاظ سے گوگل

فون کا یہ قدم بنیادی ہے۔ یہ گوگل فون ایپ میں بھلے بہت بڑا اضافہ نہ صحیح

لیکن اہم اضافہ ضرور ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو فون میں

موجود گوگل فون ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہو گا۔

ناپسندیدہ کالز سے چھٹکارا

Leave a Reply