0

نان فائلر کو گاڑی خریدنے کی اجازت دینا اچھا قدم ہے ،صدر لاہور چیمبر

Spread the love

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے مالیاتی ترمیمی بل 2019ء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے لاہور چیمبر کی بہت سی تجاویز حکومت نے تسلیم کرلی ہیں ۔ درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور خاتمہ پیداواری لاگت میں کمی لائے گا، اس سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔ بینکوں کا ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ایس ایم ای سیکٹر کو فائدہ ہوگا اور ان میں بینکوں کی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، میاں مظفر علی نے کہا فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق سے کار انڈسٹری کا حجم تیس فیصد تک کم ہوا، حکومت نے نان فائلر کو گاڑی خریدنے کی اجازت دیکر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ شادی گھروں پر ٹیکس میں کمی اور نیوز پرنٹ پر ڈیوٹی کا خاتمہ اچھے اقدامات ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری کو ٹیکسوں سے چھوٹ دینا خوش آئند مگر یہی چھوٹ صنعتی وسعت سازی پر بھی دی جائے۔ فاروق افتخار، میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، عرفان اقبال شیخ ، ذیشان خلیل نے کہا متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کیلئے آلات کی مینوفیکچرنگ کو ٹیکس چھوٹ دینے سے روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔ سٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے انویسٹر کو فائدہ ہوگا، موبائل فون پر ڈیوٹی نہ بڑھانا اچھا قدم جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے تاجر سکھ کا سانس لیں گے۔ تاجر برادری برادری مارک اپ ریٹ میں کمی کی توقع کررہی تھی لیکن اس کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply