نانگا پربت،لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع

Spread the love

گلگت (جے ٹی این آن لائن) گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا ہے نانگا پربت
سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے برطانوی اور اٹلی کے کوہ پیماں کی تلاش کے لیے زمینی
سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا اس سلسلے میں 8 رکنی ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے اور وزیر اعلی حافظ حفیظ نے
فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

نانگا پربت کے دامن میں پولیس کی ہائی آلٹیچوڈفورس کو حفاظتی انتظامات کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔
پاک بھارت سرحدی کشیدگی کی وجہ سے فضائی سروس معطلی کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن شروع نہیں
ہو سکا،

اٹلی سے تعلق رکھنےوالے ڈینیئل نردی اور برطانیہ کے ٹام بلارڈ نامی دونوں کوہ پیما نئے راستے سے نانگا
پربت سر کرنے روانہ ہوئے تھے،تاہم کیمپ نمبر 4 سے دونوں غیر ملکی کوہ پیما 24 فروری سے لاپتہ ہیں.

Leave a Reply