hafizSaeed 256

نام نہاد دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف جاری جنگ ختم ہونا شروع ہوگئی،حافظ سعید

Spread the love

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف شروع کی گئی جنگ اختتام پذیر ہو رہی ہے، امریکی سرپرستی میں یہودیوںنے مشرق وسطیٰ اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا، مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو جلد آزادی ملے گی، حکمران جرأتمندانہ پالیسیاں ترتیب دیں،آنے والا دور اسلام اور مسلمانوں کا ہے۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران حافظ سعیدنے کہاکہ نائن الیون کے بعد پچھلے اٹھارہ برس مسلمانوں کیلئے بہت مشکل تھے، مسلمانوں کو بہت تکالیف برداشت کرنا پڑیں،جبکہ صہیونی طاقتوں نے اقوام متحدہ کے ذریعے اسلام پسند جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بے گناہ کشمیریوں کو پھانسیاں اور تاحیات عمر قید کی سزائیں دے کر تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو جیسے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a Reply