نام کی تبدیلی پرامریکی خاتون کو 20 سال قبل کیسٹ چوری مقدمے سامنا

نام کی تبدیلی پرامریکی خاتون کو 20 سال قبل کیسٹ چوری مقدمے سامنا

Spread the love

کلیولینڈ(جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) نام تبدیلی امریکی خاتون

امریکہ کی ریاست اوکلاہوما کی رہائشی خاتون پر گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا کہ انکا

نام سرکاری طور پر مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل ہے کیونکہ ان پر 20

سال پہلے کرائے پر ویڈیو کیسٹ لے کر واپس نہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

=-= یہ بھی پڑھیں، شمالی کورین خاتون اول ری سُول کے حیران کن راز

امریکی ٹی وی کے مطابق اوکلاہوما کی کیرن میک برائڈ نامی خاتون اپنی شادی

کے بعد شوہر کیساتھ ٹیکساس منتقل ہوئیں اور جب انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس

اور شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کیلئے درخواست دی تو انہیں بتایا گیا ایسا ممکن

نہیں کیونکہ انکا نام کلیولینڈ کانٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے مطلوب مجرموں میں

شامل کروا رکھا ہے۔ جب تک یہ ادارہ انہیں بیگناہ قرار نہیں دے دیتا، تب تک

شناختی کارڈ اور لائسنس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ اس انکشاف کے بعد کیرن

نے کلیولینڈ کانٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر رابطہ کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ

نارمن، اوکلاہوما کی مووی پلیس نامی ایک ویڈیو لائبریری سے 1999ء میں کسی

نے ان کے نام پر بچوں کی ایک ویڈیو فلم سبرینا دی ٹین ایج وِچ کی کیسٹ کرائے

پر لی تھی جسے واپس نہیں کیا گیا۔ ویڈیو لائبریری کے مالک نے ان کے خلاف

2000 میں اوکلاہوما پولیس میں رپورٹ درج کروا دی لیکن تب تک کیرن وہ علاقہ

چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہوچکی تھیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

کلیولینڈ کانٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرن

کو مطلوب مجرمہ قرار دیتے ہوئے کیس سرد خانے میں داخل کردیا، تاہم کیرن کی

یہ تمام تفصیلات امریکی حکومت کے مرکزی سرکاری ریکارڈ کا حصہ بن گئیں۔

کیرن نے مقامی نیوز چینل کو بتایا ان پر جو فلم کرائے پر لے کر واپس نہ کرنے

کا الزام ہے، وہ انہوں نے کبھی دیکھی ہی نہیں۔ البتہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ

شاید یہ کام ان کے پڑوسی کا ہو جس کی اس وقت دو چھوٹی بیٹیاں تھی اور جن

کے لیے وہ اکثر ویڈیو فلمیں کرائے پر لاتا رہتا تھا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2008ء میں مووی پلیس بھی بند ہوگئی تھی لیکن الزام جوں

کا توں موجود تھا۔ کلیولینڈ کانٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں رابطہ ہونے پر کیرن نے

ساری بات واضح کی تو اس ادارے نے بھی ان کیخلاف لگائے گئے الزامات واپس

لیتے ہوئے یہ مقدمہ ہی ختم کردیا۔ کیرن نے مقامی نیوز چینل کو بتایا پچھلے کئی

سال سے انہیں ملازمت کے حوالے سے عجیب و غریب حالات کا سامنا ہو رہا ہے

کیونکہ ایک تو انہیں مشکل سے ملازمت ملتی ہے اور اگر مل جائے تو کچھ ہی

عرصے بعد نکال دیا جاتا ہے۔ اب مجھے اندازہ ہو رہا کہ جب وہ میرا سرکاری

ریکارڈ کھنگالتے ہوں گے تو انہیں مطلوب مجرموں میں میرا نام ملتا ہو گا، کیرن

نے بتایا اس تمام واقعے کا سب سے اچھا پہلو یہ ہے کہ مجھ پر مقدمات ختم

کردیئے گئے ہیں اور سکون کی زندگی گزار سکتی ہوں۔

نام تبدیلی امریکی خاتون

Leave a Reply