سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

ناموس رسالتؐ کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،عمران خان

Spread the love

ناموس رسالتؐ قانون پر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون

پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، حکومت اپنے طور پر

معاملات کو دیکھ رہی ہے، وزراء اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ وزیراعظم نے ان

خیالات کا اظہار وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ منگل کو ہونیوالے کابینہ اجلاس

میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق کابینہ ارکان نے گفتگو کی۔ علی محمد خان نے کہا کہ

یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیئے، جس پر وزیراعظم نے جو اب دیتے ہو

ئے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں

کرتے، ناموس رسالت ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے،حکومت اپنے طور پر معاملات کو

دیکھ رہی ہے، وزیراعظم نے تنبیہ کر تے ہو ئے کہا کہ وزراء اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے

احتیاط کریں۔ کابینہ اجلاس میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض

کر تے ہو ئے کہا کہ عیدالفطر کی تین چھٹیاں دینی چاہئیں۔چھ چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو

مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عبدالرزق دا ؤد کے خدشات کو دور کر نے کیلئے وزیراعظم نے عید کی

چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی کابینہ نے ہیوی انڈسٹری

ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کی تقرری اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 100 سال

مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کو کورونا کیسز کی صورتحال

ایس او پیز پر عمل درآمد اور علاج معالجہ پر بریفنگ دی گئی ۔ کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں

ممبر پروڈکشن کی تقرری کی منظوری دی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی

100 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ملکی

اقتصادی صورتحال بارے قومی پالیسی واضع کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ اجلاس میں عید

الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی کمی کی منظوری بھی دی گئی ۔۔ کابینہ نے پاکستان ریلوے

میں ریل کاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنسٹرکشن کی تعیناتی کی منظوری دی ۔ اجلاس میں نیشنل

بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے

بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دی ۔ اجلاس میں سعودی پاکستان سپریم کونسل کی تشکیل

کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ماحولیات کے شعبہ میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون

کیلئے ایم او یو کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے بعد صحافیوں کو فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے

ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک

ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی سہولت کے

لئے اختیارات دینے سے متعلق 2آرڈیننس، سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ میں ایس او پیز پر

عمل درآمد کیلئے فوج تعینات کرنے ،عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90دن معافی کی منظوری

دیدی ہے،سرکاری ملازمین نوکری سے استعفیٰ دئیے بغیر ایم پی ون اور ایم پی ٹو سکیل کے حصول

،آئی پی پیز کو بقایا جات کی مد میں 40فیصد ادا کرنے اور پاک سعودی تعلقات کو مستحکم بنانے

کیلئے سپریم کورآرڈینشن کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے آغاز میں ہدایت دی کہ بوڑھے ماں باپ کے تحفظ کے حوالے

سے قانون سازی کے عمل کو تیز کیاجائے۔ وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک

مقیم پاکستانیوں کو حق رائے کا اختیار دینے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ عید کے آخر تک مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرانک

ووٹنگ مشین کا ماڈل(پروٹوٹائپ مکمل طور پر تیار کر لیا جائے گااورمشیر برائے پارلیمانی امور نے

بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے بڑی پیش رفت میں الیکشن کمیشن ووٹنگ کے عمل کو

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے پر تیار ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے۔

انصاف کی فراہمی کے سول پروسیجر کوڈ میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے صوبہ خیبر

پختونخواہ اور وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کو

ہدایت کی کہ اس حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں تا کہ سہل اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی

ہوسکے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کابینہ کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ کو

بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب ‘کے پی کے میں کوروناکے پھیلاؤ میں ٹھہراؤ کا رجحان دیکھا گیا ہے

جوکسی حد تک تسلی بخش ہے تا ہم اس حوالے سے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور این پی آئیز

پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں این

پی آئی پرعمل درآمد کی شرح 88فیصد ہے جبکہ سندھ میں یہ شرح 45فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے

‘ کابینہ نے ایس او پیز پر 100فیصدعملد ررآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک

بھر میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گذشتہ روز ایک لاکھ 64ہزار افراد کو ویکسین لگائی

گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جون ‘جولائی تک 25ملین افراد کو ویکسین

لگانے کا عمل مکمل ہوجائے۔کابینہ نے بریگیڈئر ریٹائرڈ عتیق احمد کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ

میں بطور ممبرکنٹرول تعینات کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف

انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر اس ادارے کی خدمات کو مدنظر

رکھتے ہوئے 100روپے کے یارگاری سکے کے اجراء کی منظوری دی۔ این ای ڈی سی یونیورسٹی

کا قیام 1921میں عمل میں آیا تھا اور اب تک یہ ادارہ 60ہزار سے زائد گریجویٹس پیدا کرچکا ہے جو

اندرون اور بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کابینہ نے پیسے کا سراغ لگانے کے

حوالے سے نیشنل پالیسی بیان کی بھی منظوری دی ،ان اقدامات کا مقصد کسی بھی ناجائز طریقے

سے بنائے جانے والے پیسے کے حوالے سے قانونی اور انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنانا ہے۔

کابینہ نے احسن علی چغتائی کو نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ میں بطور پرائیویٹ ممبر تعیناتی

کی منظوری دی۔ کابینہ نے محمد سہیل راجپوت کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کی بطور سرکاری

ممبر تبدیلی کی منظوری دی۔کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تنظیم نو کی

منظوری دی۔ ان ممبران کی مدت تعیناتی دو سال (برائے سال 2021-2023ء) کیلئے ہو گی۔کابینہ نے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی۔پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل” کے قیام کیلئے

معاہدے کی منظوری دی۔ سعودی۔پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ پاکستان اور

سعودی عرب کی قیادت کے درمیان 2018ء میں کیا گیا۔ فروری 2019ء میں سعودی ولی عہد کے

پاکستان کے دورے پر اس میں مزید پیشرفت ہوئی اس کونسل کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے

درمیان سیاسی، معاشی اور ترقیاتی اہداف کے حوالہ سے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے اعلیٰ سطح

کے پلیٹ فارم کا قیام ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد اس کونسل کی مشترکہ صدارت

کریں گے۔ اس کونسل کے تحت تین شعبوں میں جن میں سیاسی/سکیورٹی، معاشی امور اور سماجی/

کلچرل امور شامل ہیں، سربراہی متعلقہ وفاقی وزیر کریں گے۔

ناموس رسالتؐ قانون پر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply