Lehri Safeer Ullah

نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری دلوں میں آج بھی زندہ، رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نامور کامیڈین اداکار لہری

کامیڈی کی دنیا میں انفرادیت رکھنے والے نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری

کی آٹھویں، اداکار و ہدایتکار سی ایم منیر کی 11 ویں برسی آج منائی جا رہی

ہیں۔

عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
—————————————————————–

سفیر اللہ المعروف لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50 کی دہائی میں کیا جو

30 سال تک جاری رہا۔ انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ اداکار

لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، ان کی آخری

فلم دھنک 1986ء میں ریلیز ہوئی۔ اداکار لہری فلمی صنعت کے بزرگ ترین

فنکار تھے، انھیں مرحوم کامیڈی اداکار یعقوب کا جانشین قرار دیا جاتا تھا اور

انہیں یعقوب کے مخصوص اور منفرد اسلوب کا امین بھی کہا جا سکتا ہے۔

سفیر اللہ المعروف لہری کو 1955ء میں اپنی صلاحیتں دیکھانے کا موقع

1955ء میں لچھو سیٹھ شیخ لطیف فلم ایکسچینج والے نے ایک فلم انوکھی

بنانے کا اعلان کیا جس میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے ان کی بھانجی

شیلا رمانی بھارت سے پاکستان تشریف لائیں اس طرح سفیر اللہ المعروف

لہری کو اس فلم میں اپنی خداد داد صلاحیتوں کو پردہ سکرین پر پیش کرنے

کا موقع ملا اور ان کی یہ پہلی فلم 1956ء کے اوائل میں نمائش کے لیے

پیش کی گئی۔

1985ء میں دوران شوٹنگ فالج کے اٹیک نے صحت چھین لی

انہوں نے انسان بدلتا ہے، رات کے راہی، فیصلہ، جوکر، آگ، تم ملے پیار ملا،

بہادر، نوکر، بہاریں پھر بھی آئیں گی، افشاں اور رم جھم سمیت کم و بیش تین

سو فلموں میں کام کیا۔ لہری پر 1985ء میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے

دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی

دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔ ان کی زندگی کے آخری ایام

میں اداکار معین اختر نے ان کی بڑی دیکھ بھال کی۔ لہری 13 ستمبر 2012ء

کو کراچی میں وفات پا گئے۔

اداکار و ہدایتکار سی ایم منیر کی 11 ویں برسی

سینئر اداکار و ہدایتکار سی ایم منیر نے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں بطور رائٹر و ڈائریکٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ الحمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور پنجاب آرٹ کونسل کے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دیتے رہے اور بعد میں وہ الحمرا پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں بطور انسٹرکٹر آخری دم تک بھی کام کرتے رہے۔ ان کا شمار اسٹیج ڈراموں کے بہترین رائٹر و ڈائریکٹروں میں ہوتا تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نامور کامیڈین اداکار لہری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply