Shahid Hamid Ex Pakistani Film Actor1

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ( ہیپی برتھ ڈے )

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نامور اداکار شاہد سالگرہ

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہد آج بروز جمعہ اپنی 70 ویں سالگرہ

منا رہے ہیں۔ نامور اداکار شاہد کا اصل نام شاہد حمید ہے اور وہ 24 جولائی

1950ء کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر ندیم کی 79 ویں سالگرہ

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور 1970ء میں عباس نوشہ

نے اپنی فلم ” ایک رات میں “ شاہد کو پہلی بار کاسٹ کیا، جس کی ہیروئین دیبا

تھیں۔ اس کے فوری بعد ہدایتکار ایس اے بخاری نے اپنی فلم ” آنسو “ میں بطور

ولن انہیں کاسٹ کر لیا جس میں مرکزی کردار ندیم اور فردوس کر رہے تھے۔

دونوں فلمیں کامیاب ہوئیں اور شاہد کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھلتے

چلے گئے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنے وقت کی تمام ہیروئین کیساتھ کام کیا

انہوں نے اپنے دور کی تقریباً ہر ہیروئین کے ساتھ کام کیا ۔ 1972ء میں ریلیز ہونے والی فلم ” امراﺅ جان ادا “ شاہد حمید کی سپرہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

نامور اداکار شاہد نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے

نامور اداکار شاہد کو ان کے فن پر متعدد ایوارڈ ز سے نوازا گیا، سید نور کی فلم ” محافظ “پر انہیں گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا- اس کے علاوہ انہیں کینیڈا سے بھی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کلچرل ونگ کی جانب سے بھی آج اداکار شاہد حمید کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نامور اداکار شاہد سالگرہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply