ناسا کا “یوٹرن ” بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کےساتھ تعاون کا اعلان

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) ناسا نے کہا ہے وہ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے

آئسرو کے ساتھ تعاؤن جاری رہے گا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق

آئسرو چیئرمین کے سیوان کے نام لکھے گئے خط میں ناسا کے ایڈمنسٹریٹر

برائیڈ نسڑٹن نے کہا وائٹ ہاؤس کی جانب سے ملنے والی رہنمائی کی بنیاد پر

ناسا انسانی خلائی پروازوں سمیت متعدد ایشوز پر آئسرو کے ساتھ مل کر کام

جاری رکھنے پر غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم آپ کو ناسا

آئسرو انسانی خلائی پرواز ورکنگ گروپ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی

منسوخی کے لئے بھی تحریری طور پر کہہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئسرو

کے حالیہ تجربے سے اتفاق نہ کرنے کے باوجود بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے

سے تعاون جاری رہے گا ۔

Leave a Reply