ناسا کا تجرباتی مشن کامیاب،امریکہ میں انسانی خلائی پروازوں کی راہ ہموار

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) اسپیس ایکس کا کریو ڈریگن کیپسول، امریکی

خلائی ادارے ناسا کا تجرباتی مشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے بحرِاوقیانوس

میں اتر گیا۔ واپسی سے امریکا میں انسانی خلائی پروازوں کی راہ ہموار ہوگئی

ہے۔ کئی گھنٹوں کے تجسس کے بعد کریو ڈریگن نے امریکی ریاست فلوریڈا کے

ساحل سے 370 کلومیٹر دور صبح 8 بج کر 45 منٹ پر سطح سمندر کو چھوا۔

کیپسول اپنے سواروں کو تجرباتی طور پر زمین پر اسی طرح واپس لایا جس

طرح امریکی خلاباز 1960 سے 1970 کے درمیان اپالو دور میں سیارے پر

واپس آئے تھے، اس وقت تک 1981 سے 2011 تک جاری رہنے والے اسپیس

شٹل پروگرام کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ناسا کی فوٹیج میں کیپسول کو بڑے آرام سے

سمندر میں اترتے ہوئے دیکھا گیا جس میں پہلے اس نے آرام سے چاروں پیرا

شوٹ کھول کر اپنی رفتار کم کی جنہوں میں پانی میں اترتے ساتھ ہی کیپسول سے

سے لپٹ کر کشتی کی شکل اختیار کرلی۔اس بارے میں ناسا کے ایک منتظم جم

برائیڈینسٹائن نے کیپسول کے اترنے کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہ ہم نے انسانی

خلائی پروازوں میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کینیڈی

اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجے جانے والا ڈریگن اگلے ہی دن انٹرنیشنل اسپیس

اسٹیشن پہنچ کر منسلک ہوگیا تھا اور وہاں 5 دن تک منسلک رہنے کے بعد واپس

روانہ ہوا۔ اسپیس ایکس کیپسول نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود 3 افراد کو

تقریبا 400 پانڈ وزنی اشیا بھی پہنچائی جس میں آلات و خوراک وغیرہ شامل تھی۔

Leave a Reply