نارووال، وین اور کوسٹر میں تصادم،5 افراد جاں بحق، خواتین بچوں سمیت 18 زخمی

Spread the love

نارووال (جے ٹی این آن لائن نمائندہ خصوصی نامہ نگار)

ظفروال روڈ پر مسافر وین اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں

پانچ افراد جاںبحق، خواتین، بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد

مسافر وین میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو 1122 کی امدادی گاڑیوں نے حادثہ کے

جاں بحق اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ، تفصیلات کے

مطابق گزشتہ صبح ظفروال روڈ پر مسافر وین اور کوسٹر کے درمیان خوفناک

تصادم ہوا جس کے بعد مسافر وین میں سی این جی سلنڈر زوردار دھماکے سے

پھٹ گیا اورنتیجہ میں خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد جن میں مقصود احمد

ساکن چک حکیماں، مشتاق احمد ساکن منان والا شیخوپورہ، مسافر وین کا

ڈرائیورصغیر احمد ساکن خانپوربلار، ریحانہ کوثرساکن جیروکی اور مقصود بی

بی ساکن جیروکی موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر خواتین سمیت

18 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے طبی

امداد کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، بدنصیب کوسٹر علی پور

سیداں کے عرس سے واپس آرہی تھی دھبلی والہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی

جبکہ آتشزدگی سے جاں بحق مسافروں کی شناخت ان کے شناختی کارڈز اور

کپڑوں کی سے کی گئی، جائے حادثہ پر مقامی افراد کی کثیر تعداد نے ریسکیو

ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا بڑی مشکلات کے بعد

دروازے کاٹ کر وین سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالا گیا، دوسری جانب ایم ایس

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈاکٹر محمد لطیف افضل اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم

اسلام کے مطابق حادثہ کے تمام زخمیوں کو طبی امدادی جارہی ہے ڈاکٹرز اور

پیرا میڈیکل سٹاف بڑی جاں فشانی کیساتھ کام کررہا ہے اور تمام زخمیوں کو علاج

معالجہ کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں، ادھر پاکستان تحریک

انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری محمد سجاد مہیس نے ظفروال روڈ پرخوفناک

حادثہ میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے گہرئے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا

اللہ تعالیٰ جاںبحق ہونے والوں کو جنت میں اعلی مقام عطا اور پسمانگان کو

صبروجمیل عطافرمائے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی

خصوصی دعا کی۔

Leave a Reply