نائیجیریا مسلح افراد حملے

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک

Spread the love

نائیجیریا مسلح افراد حملے

لاگوس(جے ٹی این آن لائن نیوز) نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست نائیجر میں ایک فوجی اڈے اور

کچھ بستیوں پر مسلح افراد کے ایک حالیہ حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ریاست کے

گورنر ابوبکر ثانی بیلو نے ایک بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے بلدیاتی علاقے شیرورو کے

قصبے الاوہ میں تقریبا 200 نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروہ کی جانب سے ایک فوجی اڈے پر حالیہ

حملے میں مجموعی طور پر 6 فوجی اور 1 پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔بیلو نے حملے کی تاریخ

ظاہر کیے بغیر بتایا کہ اڈے کو آگ لگانے کے بعد مسلح افراد علاقے کی کچھ بستیوں میں گھسے

جہاں انہوں نے مزید 7 افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو اغوا کر لیا۔گورنر نے حملے کے بعد ٹاسک

فورس کیمپوں کو خالی کرنے اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بستیوں کو چھوڑ کر جانے کے

الزامات کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ حکمت عملی بنانے کی خاطر فوج کچھ وقت کیلئے

پیچھے ہٹ گئی ہے۔ انہوں نے بستیوں کو چھوڑا یا خالی نہیں کیا ہے۔

نائیجیریا مسلح افراد حملے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply