ناؤمی اوساکا، شیلا زون، ماحور شہزاد، رونالڈو اور سعدی عباس

ناؤمی اوساکا، شیلا زون، ماحور شہزاد، رونالڈو اور سعدی عباس

Spread the love

ناؤمی اوساکا شیلا زون

=-،-= ٹینس سٹار ناﺅمی اوساکا انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبردار

جاپان کی نامور ٹینس سٹار، چار بار کی گرینڈ سلام چیمپئن ناﺅمی اوساکا آئندہ ماہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شیڈول/ ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے

دستبردارہو گئیں۔ 23 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر

ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ جاپانی ٹینس سٹار ناﺅمی اوساکا نے

2018ء کے انڈین ویلز ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، انہوں نے

ویمنز سنگلز فائنل میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا کو شکست دی تھی۔

=-،-= سپر ویمن فٹ بال لیگ میں عمدہ پرفارمنس دکھاﺅنگی، شیلا زون

سویڈن کی ویمن فٹبالر شیلا زون نے کہا ہے کہ فٹبال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم

میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے، میری کوشش ہو گی کہ میں ٹیم میں

عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں، انہوں نے کہا کہ سویڈن میں ویمن

فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا

چاہتی ہے۔ مستقبل میں کھیلے جانیوالی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے تیار

ہوں۔ امید ہے کہ ٹیم اس لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی اور کامیابی

حاصل کرے گی۔ ٹیم کی کھلاڑی محنت کر رہی ہیں، مزید کہا میرے کھیل کا

مقصد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا ہے۔ اور اس کے لئے میں بہت محنت

کرتی ہوں۔ آئندہ میچز میں ٹیم کی جانب سے زیادہ گول کرنا میرا مقصد ہو گا۔

=-،-= تربیت کیلئے بیرون ملک جانے کی منتظر ہوں، ماحور شہزاد

کوئٹہ میں ہونیوالے آل پاکستان نیشنل بیڈ منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ میں سنگلز اور

ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر اولمپیئن ماحور شہزاد کا

کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز، ایشیئن گیمز اور ساوتھ ایشیئن گیمز کی تیاریوں کے

لیے بیرون ملک ٹریننگ کی منتظر ہوں۔ پاکستان کی نمبر1 بیڈ منٹن پلیئر اولمپیئن

ماحور شہزاد نے دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بیرونِ ملک ٹریننگ کی منتظر

ہوں تاکہ میں اپنے بیڈ منٹن لیول کو بہتر بنا کر ان گیمز کے لیے بھرپور تیاری

کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس کامن ویلتھ گیمز اور ایشیئن گیمز کا انعقاد

ہونا ہے جبکہ 2023ء میں ساوتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گے۔ ان گیمز میں

پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔ یہی میرا ٹارگٹ

ہے۔ ماحور شہزاد نے حال ہی میں کوئٹہ میں ہونے والے آل پاکستان نیشنل بیڈ

منٹن رینکنگ ٹورنامنٹ میں ڈبل کراﺅن کا اعزاز حاصل کیا ہے، انہوں نے

سنگلز ٹائٹل پلوشہ بشیر کو ہرا کر جیتا جبکہ ڈبلز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا

انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور مقابلہ زبردست

رہا، ایسے ایونٹس کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیئے تاکہ ملکی کھلاڑیوں کے

بیڈ منٹن لیول میں اضافہ ہو اور وہ ٹریننگ کے لیے متحرک رہیں-

=-،-= رونالڈو نے پیسہ کمانے میں تمام فٹبالرز پیچھے چھوڑ دئیے

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونالڈو نے فٹبال سے پیسہ کمانے میں میسی

سمیت دنیا کے تمام فٹبالرز کو پھر پیچھے چھوڑ دیا۔ رونالڈو کی اس سال 91

ملین برطانوی پاونڈ یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہو گی اور اس آمدن میں

تنخواہ، بونس اور کلب کیلئے اشتہارات شامل ہیں۔ بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی

جانے والی میسی کو اس سال 8 کروڑ پاونڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے اور

اگر اس رقم کو مہینوں میں تقسیم کریں تو میسی کو ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے ملا

کریں گے۔

=-،-= سعدی عباس نے سندھ کراٹے ٹیم کی ٹریننگ شروع کر دی

پاکستان کے ٹاپ کراٹے پلیئر سعدی عباس لیاری کے کراٹے کلب پہنچ گئے جہاں

انہوں نے سندھ کراٹے ٹیم کے پلیئرز کی ٹریننگ شروع کر دی۔ سعدی عباس

لیاری کے ککری گراؤنڈ جمنازیم میں پلیئرز نیشنل چیمپیئن شپ کی تیاری کر

رہے ہیں۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سعدی عباس کو 3 دن تک

پلیئرز کی ٹریننگ کی درخواست کی ہے۔

ناؤمی اوساکا شیلا زون ، ناؤمی اوساکا شیلا زون ، ناؤمی اوساکا شیلا زون

ناؤمی اوساکا شیلا زون ، ناؤمی اوساکا شیلا زون ، ناؤمی اوساکا شیلا زون

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply